• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی سی بی مینٹورز کے وارے نیارے، 50 لاکھ روپے ماہانہ مقرر

کراچی (عبدالماجدبھٹی) پاکستان کرکٹ بورڈ نے پانچ مینٹورز کے وارے نیارے کردیے، انہیں ماہانہ پچاس لاکھ اور سالانہ چھ کروڑ روپے ادا کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ڈومیسٹک کرکٹ میں یہ ادا کیا جانے والا ریکارڈ معاوضہ ہے۔ وقار یونس، مصباح الحق، شعیب ملک، سرفراز احمد اور ثقلین مشتاق تین سالہ معاہدے کے تحت پورے سال کیلئے دستیاب ہوں گے اور بطور ایڈوائزر بھی کام کریں گے۔ ان کے ساتھ ہیڈکوچ، بیٹنگ کوچ، بولنگ کوچ، فیلڈنگ کوچ سمیت دس رکنی سپورٹ اسٹاف ہوگا جو لاہور، پنڈی، سیالکوٹ، ملتان اور کراچی میں تعینات ہوں گے۔ مینٹوزر پاکستان ٹیم کے کوچنگ اسٹاف کو بھی معاونت فراہم کریں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ مینٹور نہ صرف اپنی ٹیموں کیلئے کام کریں گے بلکہ کھلاڑیوں کی فارم اور فٹنس کے حوالے سے بھی بورڈ سے رابطے میں رہیں گے۔ شعیب ملک غیر ملکی لیگز جبکہ سابق کپتان سرفراز احمد سلیکشن ہونے کی صورت میں ون ڈے اور فرسٹ کلاس چیمپئنز ٹورنامنٹ میں شریک ہوں گے۔ پی سی بی نے اس ٹورنامنٹ کو گیم چینجر قرار دیا ہے ۔

اسپورٹس سے مزید