• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دوسرے ٹیسٹ کیلئے پچ کی تیاری اسکوائر کو پنکھوں سے خشک کیا گیا

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) دوسرا ٹیسٹ راولپنڈی میں جمعہ سے شروع ہوگا۔ چیف کیوریٹر ٹونی ہیمنگ پچ کی تیاری میں مصروف ہیں۔ پچ کے اطراف اسکوائر کو پنکھے لگا کر خشک کیا گیا ہے۔ ٹیم مینجمنٹ ڈرائی پچ چاہتی ہے تاکہ ریورس سوینگ کی مدد لی جاسکے۔ پہلے ٹیسٹ میچ میں اسکوائر پر گھاس ہونے کے باعث ریسورس سوئنگ نہ ہوسکی۔پاکستان نے ایک بار پھر گھاس والی پچ بنائی ہے ۔ ہوم ٹیم فاسٹ بولروں اور ریورس سوئنگ سے بنگلہ دیش کے بیٹرز کو کنٹرول کرنا چاہتا ہے ۔

اسپورٹس سے مزید