• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فٹبال فیڈریشن کا بڑا ایکشن، اہم شخصیات کو الیکشن سے آؤٹ کردیا

کراچی (شکیل یامین کانگا /اسٹاف رپورٹر) پاکستان فٹبال فیڈریشن کے صوبائی الیکشن سے قبل پی ایف ایف نارملائزیشن کمیٹی نے بڑا ایکشن لیتے ہوئے سابق صدر اشفاق حسین، ظاہر شاہ، عامر ڈوگر اور سردار نوید حیدر سمیت 22 افراد پر تاحیات پابندی عائد کرکے ان کو الیکشن سے آؤٹ کردیا ہے۔ متاثرہ افراد کو 15 دن کے اندر اپیل کا حق حاصل ہے۔ فیصلہ پی ایف ایف ڈسپلنری کمیٹی نے پی ایف ایف ہاؤس پر قبضے اور متوازی تنظیم بنانے کے الزامات کی کارروائی پر کیا۔ شرافت حسین بخاری، نوید اکرم، رحیم بلوچ ، دوست محمد خان، محمد نعمان ، رانا اشرف، سعید رسول ، عزیز اللہ، فقیر محمد ، فرزانہ رؤف، محمد سلیم، تصور عزیز اور صدیق شیخ کو فٹ بال معاملات سے باہر کرکے سات دن کے اندر پی ایف ایف کے تمام اثاثے، بشمول سرکاری گاڑیاں، واپس کرنے کا حکم دیا ہے ۔
اسپورٹس سے مزید