• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بگ بیش: کسی پاکستانی کرکٹر کی پری سائننگ نہ ہوسکی

کراچی (اسٹاف رپورٹر) آسٹریلیا کی بگ بیش لیگ اور ویمن بگ بیش لیگ کے لیے پاکستان کے کسی کرکٹر کی پری سائننگ نہیں ہو سکی ۔ کرکٹ آسٹریلیا نے ڈرافٹ کیلئے حتمی نامزدگیوں کا اعلان کر دیا ہے۔ 593مرد اور خواتین کھلاڑی یکم ستمبر کو ہونے والے ڈرافٹ میں شامل ہوں گے۔ پاکستان کے 80 مرد و خواتین کی نامزدگیاں ہوئیں، ان میں حارث رؤف، شاداب خان، فخر زمان، زمان خان اور عماد وسیم جبکہ خواتین کرکٹرز میں قومی ویمن ٹیم کی کپتان فاطمہ ثنا، ندا ڈار اور عالیہ ریاض بھی شامل ہیں۔
اسپورٹس سے مزید