• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بابر اعظم کی ناقص فارم، عالمی رینکنگ میں چھ درجہ تنزلی، نویں نمبر پر آگئے

کراچی (اسٹاف رپورٹر) بنگلہ دیش کے ہاتھوں پنڈی ٹیسٹ میں شکست کے دوران صف اول کے بیٹر بابر اعظم توقعات پر پورا اترنے میں ناکام رہے۔ پہلی اننگز میں صفر اور دوسری باری میں 22 رنزکی کارکردگی کے سبب نئی ٹیسٹ رینکنگ میں وہ چھ درجے نیچے نویں نمبر پر چلے گئے ہیں ۔ شاہین آفریدی 8 ویں سے 10ویں نمبر پر پہنچ گئے ہیں انکی رینکنگ میں دو درجہ تنزلی ہوئی ہے۔ بدھ کو آئی سی سی نے نئی رینکنگ جاری کردی۔ قومی ٹیم کے وکٹ کیپر محمد رضوان آخری 2 اننگز میں 171 اور 50 رنز کی اچھی کارکردگی کے باعث 6 درجے ترقی کے بعد دسویں اور سعود شکیل ایک درجہ بہتری کے بعد 13 ویں نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔ ٹیسٹ بیٹرز میں انگلش بیٹرجو روٹ بدستور پہلے نمبر پر براجمان ہیں۔ محمد رضوان اور آسٹریلوی کھلاڑی عثمان خواجہ کے یکساں پوائنٹس ہیں اور یہ دونوں دسویں اور گیارہویں نمبرپر موجود ہیں۔ بولروں رینکنگ میں فاسٹ بولر نسیم شاہ چار درجے ترقی کے بعد 33 ویں نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔

اسپورٹس سے مزید