پشاور ہائی کورٹ نے ڈسٹرکٹ اسپورٹس آفیسر کے تبادلے کے خلاف دائر استدعا درخواست گزار کے تبادلے کا نوٹیفکیشن واپس ہونے پر نمٹا دی۔
پشاور ہائی کورٹ میں ڈسٹرکٹ اسپورٹس آفیسر عادل شاہ کے تبادلے کے خلاف درخواست کی سماعت جسٹس اعجاز انور اور جسٹس خورشید اقبال پر مشتمل 2 رکنی بینچ نے کی۔
درخواست گزار کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ درخواست گزار کا 16 اگست کو اسپورٹس ڈائریکٹریٹ پشاور ٹرانسفر کیا گیا اور درخواست گزار کی جگہ محکمۂ تعلیم سے ڈیپوٹیشن پر آئے ہوئے افسر کو ڈسٹرکٹ اسپورٹس آفیسر تعینات کیا گیا۔
اے اے جی نے عدالت کو بتایا کہ درخواست گزار کے تبادلے کا نوٹیفکیشن واپس لیا گیا ہے، جس پر عدالت نے درخواست نمٹا دی۔