• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شکیب دوسرے ٹیسٹ کیلئے دستیاب، واپس نہیں بلایا جائیگا، بنگلہ دیش بورڈ

کراچی (اسٹاف رپورٹر) بنگلہ دیشیآل راؤنڈر شکیب الحسن پاکستان کے خلاف دوسرے ٹیسٹ کے لیے ٹیم کو دستیاب ہوں گے۔ بورڈکا کہنا ہے کہ شکیب الحسن کو وطن واپس نہیں بلایا جائے گا۔ قبل ازیں ایف آئی آر درج ہونے کے بعد بی سی بی سے مطالبہ کیا گیا تھا کہ شکیب الحسن پر پابندی لگائی جائے ۔ بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کے صدر فاروق احمد کا کہنا ہے کہ لیگل نوٹس موصول ہو گیا ہے، جواب دیا ہے کہ شکیب ابھی کھیل جاری رکھیں گے۔ ابھی ایف آئی آر درج ہوئی ہے ۔ بنگلہ دیش نے پاکستان کے بعد بھارت جانا ہے، ہم چاہتے ہیں وہ سیریز بھی کھیلیں، ہم قانونی معاونت کریں گے۔

اسپورٹس سے مزید