• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جنوبی افریقی خواتین کرکٹ ٹیم کی 13 ستمبر کو پاکستان آمد

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پی سی بی نے اعلان کیا ہے کہ پاکستان اور جنوبی افریقاکی خواتین کرکٹ ٹیمیں آئندہ ماہ ہونے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی تیاری کے طور پر پاکستان میں تین ٹی20 کھیلیں گی۔ محمد وسیم کو ہیڈ کوچ برقرار رکھا گیا ہے۔ جنوبی افریقا کی ٹیم 13 ستمبر کو ملتان پہنچے گی۔ تینوں میچز ملتان میں 16، 18 اور 20 ستمبر کو ہوں گے۔ ورلڈکپ میں پاکستان کا مقابلہ 3 اکتوبر کو شارجہ میں سری لنکا ، 6 اکتوبر کو بھارت سے دبئی ، آسٹریلیا سے 11 اکتوبر کو دبئی اور نیوزی لینڈ سے 14 اکتوبر کو دبئی میں میچ ہوگا۔ سیریز کیلئے اسکواڈ یہ ہے: فاطمہ ثنا ( کپتان )، عالیہ ریاض، ڈیانا بیگ، گل فیروزہ، ارم جاوید، منیبہ علی (وکٹ کیپر)، نشرہ سندھو، ندا ڈار، عمیمہ سہیل، صدف شمس، سعدیہ اقبال (فٹنس سے مشروط)، سدرہ امین، سیدہ عروب شاہ، تسمیہ رباب اور طوبیٰ حسن۔ تربیتی کیمپ اتوار کو ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں شروع ہوگا۔

اسپورٹس سے مزید