• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
کراچی (اسٹاف رپورٹر) انگلش کرکٹر ڈیوڈ ملان انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرہوگئے ۔37 سالہ کرکٹر ڈیوڈ ملان نے آخری مرتبہ 2023 کے آئی سی سی ورلڈکپ میں انگلینڈ کی نمائندگی کی تھی۔ ڈیوڈ ملان نے 22 ٹیسٹ، 30 ون ڈے اور 62 ٹی ٹوئنٹی میچز میں انگلینڈ کی نمائندگی کی ۔ انہیں انگلینڈ کیلئے تینوں فارمیٹ میں سنچریاں بنانے کا اعزاز حاصل ہے۔
اسپورٹس سے مزید