• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر میں شٹر ڈاؤن رہا‘ ترجمان مرکزی تنظیم تاجران

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)مرکزی تنظیم تاجران پاکستان کے ترجمان کاشف حیدری ، جنرل سیکرٹری انجمن تاجران ولی افغان اور حاجی داؤد خلجی نے کہا ہے کہ مرکزی تنظیم تاجران کی جانب سے ناروا ٹیکسز ، تاجر دوست اسکیم کے نام پر تاجر دشمن اسکیم ، بجلی کے بلوں میں اضافہ اور اشیائے ضروریہ پر ود ہولڈنگ ٹیکس کے خلاف ملک بھر کی طرح کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر میں مکمل شٹرڈاؤن رہا ، یہ بات انہوں نے بدھ کو باچا خان چوک پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہی ۔ انہوں نے کہا کہ کوئٹہ اور بلوچستان بھر کے تاجروں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں جنہوں نے شٹرڈاؤن کو کامیاب بنایا ۔ انہوں نے کہا کہ تاجر دوست اسکیم نا قابل قبول ہے اسے واپس لیا جائے۔
کوئٹہ سے مزید