اسلام آباد( نمائندہ جنگ) وزیراعظم شہباز شریف آج ( جمعرات ) صبح کوئٹہ کا ایک روزہ دورہ کریں گے۔ وزیراعظم صوبے کے امن و امان سے متعلق اہم اجلاس کی صدارت بھی کریں گے۔ وزیر داخلہ اور دیگر بھی ہمراہ ہوں گے۔ وزیراعظم ایپکس کمیٹی اجلاس کی صدارت بھی کریں گے ۔اجلاس میں اعلی عسکری قیادت بھی شریک ہو گی ۔