• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیسپاک کا انتظامی کنٹرول کابینہ ڈویژن کو ٹرانسفر؛ وزیراعظم نے منظوری دیدی

اسلام آباد( رانا غلام قادر )وفاقی حکومت نے نیشنل انجینئرنگ سروسز پاکستان (NESPAK) کا انتظامی کنٹرول تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ وزیر اعظم شہباز شریف نے نیسپاک کا انتظامی کنٹرول پاور ڈویژن سے کابینہ ڈویژن کو ٹرانسفر کرنے کی منظوری دیدی ہے۔ یہ منظوری رولز آف بزنس 1973کے رول 3(3) کے تحت دی گئی ہے۔ نیسپاک کے تمام اثاثے اور ذمہ داریاں(Liabilities) بھی ٹرانسفر تصور کی جا ئیںگی۔وزیر اعظم نے حکم دیا ہے کہ ٹرانسفر کا عمل ایک ماہ کے اندر مکمل کیا جا ئے۔وزیر اعظم کے سیکر ٹری اسد الر حمن گیلانی نے اس ضمن میں با ضابطہ مراسلہ سیکر ٹری کا بینہ ڈویژن اور سیکر ٹری پاور ڈویژن کو بھیج دیا ہے۔
اہم خبریں سے مزید