کراچی(صباح نیوز)کراچی سے لاپتا ہونے والے دو شہری طویل عرصے بعد گھر پہنچ گئے۔ عدالت نے دیگر لاپتا افرادکی بازیابی سے متعلق صوبائی حکومت اور وفاقی حکومت سے جواب طلب کرتے ہوئے کیس کی مزید سماعت 4 ہفتوں کے لیے ملتوی کردی۔ بدھ کو سندھ ہائیکورٹ میں 10 سے زائد لاپتا افرادکی بازیابی سے متعلق درخواستوں کی سماعت ہوئی جہاں پولیس نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ طویل عرصے سے لاپتا 2 شہری بازیاب ہوکر گھر پہنچ گئے۔