• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران کا مقدمہ فوجی عدالت میں بھیجنے کا فیصلہ پنجاب حکومت کریگی، اعظم تارڑ

اسلام آباد م(محمد صالح ظافر /خصوصی تجزیہ نگار)قانون وانصاف اور پارلیمانی امور کے وفاقی وزیر سینیٹراعظم نذیر تارڑ نے واضح کیا ہے کہ عندالضرورت عمران نیازی کا مقدمہ فوجی عدالت میں بھیجنے کا فیصلہ پنجاب حکومت کرے گی جبکہ فیض حمید کا مقدمہ چلائے جانے کے بارےمیں یہ فیصلہ کہ اسے کہاں چلایا جائے گا متعلقہ ادارہ کرے گا جمعرات کو ایوانِ صدر میں فخرِ پاکستان اولپمپیئن گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم کو ہلالِ امتیاز دیئے جانے کی تقریب کے بعد صحافیوں سے مختصر گفتگو میں انہوں نے بتایا کہ ملک کے نئے چیف جسٹس کا تقرر 25 اکتوبر کو ہوگا جس کے لئے نوٹیفکیشن بھی اسی روز جاری ہوگا اور یہ طے ہے کہ وہی جج ملک کا چیف جسٹس بنے گا جو سنیئر ترین ہوگا کیونکہ یہی منشا ئے آئین ہے ۔ ان سے دریافت کیا گیا کہ اس روز کون سنیئرترین جج ہوگا تو انہوں نے نام لینے سے گریز کرتے ہوئے کہا کہ جوبھی سنیئر موسٹ ہوگا۔

اہم خبریں سے مزید