• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی میں سڑکوں کی ناقص تعمیر سندھ حکومت و کے ایم سی کی نااہلی، اپوزیشن لیڈر

کراچی (اسٹاف رپورٹر ) نائب امیرجماعت اسلامی کراچی و اپوزیشن لیڈر کے ایم سی سیف الدین ایڈوکیٹ نے کہا ہے کہ کراچی میں بارش کے بعد پیدا شدہ صورتحال نے شہر میں سڑکوں کی ناقص تعمیر اور سندھ حکومت و کے ایم سی کی نا اہلی و کرپشن واضح کر دی ہے میئر نے صرف اپنے دفتر سے اپنی رہائش گاہ ڈیفنس تک کے علاقے کو کراچی سمجھ لیا ہے، وہ نیو کراچی، سرجانی ٹاؤن، لانڈھی، کورنگی، اورنگی ٹاؤن اور لیاری جا کر دیکھیں کہ عوام کو کن مشکلات و پریشانیوں کا سامنا ہے، گزشتہ دنوں تعمیر ہوئی سڑکوں کی استر کاری سمیت نو تعمیر شدہ سڑ کیں بھی جگہ جگہ سے ادھڑ گئیں ہیں اور ان میں گڑھے پڑ گئے ہیں، تباہ حال سڑکوں میں CLICK کے تحت تعمیر ہونے والی سڑکیں بھی شامل ہیں، جہانگیر روڈ کئی بار تعمیر ہوئی لیکن آج بھی تباہ حال ہے، قبضہ میئر کوئی بات سننے اور سمجھنے کو تیار نہیں ہیں،کراچی کے نام پر لیے گئے قرضے اور ترقیاتی فنڈز ضائع کیے جارہے ہیں اور کرپشن کی نذر ہورہے ہیں،کلک اور بلدیہ کراچی نے اربوں روپے برباد کردیے میئر ان اربوں روپے کی بربادی اور ناقص کاموں کی ذمہ داری سے بری الذمہ نہیں ہوسکے۔