اسلام آباد (رپورٹ:حنیف خالد) چیئرمین ایف بی آر راشد محمود لنگڑیال کے حکم پر 30اگست 2024ء کو ایف بی آر نے نوٹیفکیشن نمبر 2298آئی آر ون 2024ء جاری کیا ہے جس میں کراچی کے کمشنر آئی آر اپیلز ون بنیادی سکیل 20کے افسر ثناء اللہ نوازانی کی 1460یوم (4سال) کی ایکس پاکستان رخصت کو منسوخ کر دیا گیا ہے۔ یہ 4سال کی رخصت 6اگست 2024ء کو نوٹیفکیشن نمبر 2057آئی آر ون 2024ء جاری کر کے منظور کی گئی تھی مگر نئے چیئرمین راشد محمود لنگڑیال نے ان لینڈ ریونیو سروس کے سینئر آفیسر کمشنر آئی آر اپیلز ون کراچی کی 1460یوم کی ایکس پاکستان رخصت کا نوٹیفکیشن ہی منسوخ کر دیا۔