• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی، درخت گرنے سے خاتون، کرنٹ لگنے سے نوجوان سمیت 3 جاں بحق

کراچی(اسٹاف رپورٹر )شہر میں چلنے والی تیز ہواؤں کے سبب درخت گرنے سے خاتون جاں بحق ہو گئی جبکہ کرنٹ لگنے سے نوجوان جاں بحق ہو گیا، نیو کراچی دو منٹ چورنگی کے قریب رہائشی فلیٹ میں چھت کا حصہ گر گیا جس سے دو افراد زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق شہر میں تیز ہواؤں کے سبب گلشن اقبال یونیورسٹی روڈ پر قائم بیت المکرم مسجد کے قریب درخت گر گیا جس کے نتیجے میں 50 سالہ خاتون شمیم بی بی جاں بحق ہو گئیں۔متوفیہ کی لاش نجی گاڑی کے ذریعے عباسی شہید اسپتال منتقل کی گئی۔ دوسری جانب کورنگی نمبر 6 سیکٹر اکیاون سی میں گھر میں کام کے دوران کرنٹ لگنے سے 25 سالہ محمد سمیر جاں بحق ہوگیا۔متوفی کی لاش جناح اسپتال لائی گئی۔ پولیس نے قانونی کارروائی کے بعد لاش ورثا کے حوالے کردی۔ نیو کراچی دو منٹ چورنگی کے قریب رہائشی فلیٹ میں چھت کا حصہ گر گیا۔ اطلاع پر ریسکیو 1122 کی ٹیم بمعہ ڈزاسٹر ریسپانس وہیکل موقع پر پہنچی۔ ترجمان ریسکیو 1122 کے مطابق ریسکیو آپریشن کر کے 2 زخمیوں کو نکال کر اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ زخمیوں کی شناخت 23 سالہ غفران اور 21 سالہ بینش کے ناموں سے ہوئی۔ دریں اثنا جمشید کوارٹرز کے علاقے نیو ایم اے جناح روڈ پیپلز چورنگی کے قریب درخت گرنے ایک شخص جاں بحق ہوگیا،جس کی لاش جناح اسپتال لائی گئی ، فوری طور پر متوفی کی شناخت نہیں ہوسکی ۔متوفی کی عمر 25 سال کے قریب بتائی جاتی ہے ۔
اہم خبریں سے مزید