کراچی ( اسٹاف رپورٹر )اہلسنت ہیلپ ڈیسک کے زیر اہتمام قانون تحفظ ختم نبوت کی گولڈن جوبلی کے موقع پر آل کراچی انٹر مدارس تقریری مقابلے کا انعقاد کیا گیا، تقریری مقابلے کے فائنل میں تحریک لبیک پاکستان کے مرکزی امیر حافظ سعد حسین رضوی نے خصوصی شرکت کی۔ اہلسنت ہیلپ ڈیسک کے سربراہ علامہ سید زمان علی جعفری و اہلسنت ہیلپ ڈیسک کے سرپرست اعلی مفتی عابد مبارک مدنی نے پوزیشن حاصل کرنے والے طلبہ کو انعامات دیئے، علاوہ ازیں عقیدہ ختم نبوت کی خدمت کرنے والی مخلص شخصیات، وکلاء اور کارکنان کو اعزازی شیلڈ اور تحائف پیش کیے گئے۔