اسلام آباد(اے پی پی)وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے افراط زر کی شرح اور مہنگائی کے اشاریوں میں کمی پر اظہار اطمینان کرتے ہوئے کہاہے کہ جولائی 2024 میں کنزیومر پرائس انڈیکس میں ریکارڈ کمی ہوئی اور افراط زر کی شرح 11 فیصد پر آگئی‘ستمبر کے مہینے میں افراط زر کی شرح میں مزید کمی کی پیشگوئی خوش آئند ہے‘حکومت معاشی اصلاحات کی پالیسی پر گامزن ہے‘حکومت کی رائٹ سائزنگ پالیسی پر بھی تیزی سے کام ہو رہا ہے جس کی نگرانی میں خود کر رہا ہوں، اس کے معیشت پر مثبت اثرات جلد نمایاں ہوں گے‘حکومتی معاشی اور مالیاتی ٹیم کی محنت سے عیشت استحکام کی جانب بڑھ رہی ہے ، عوام کی مشکلات کا احساس ہے۔اتوار کوجاری بیان کے مطابق وزیراعظم نے کہا کہ فچ کے بعد حال ہی میں بین الاقوامی ریٹنگ ایجنسی موڈیز کی جانب سے پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ کو اپ گریڈ کیا ہے جو عالمی مالیاتی اداروں کی جانب سے پاکستان کے مثبت معاشی اشاریوں کا اعتراف ہے۔