• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سڑکوں پر گڑھوں کو فوری بھر کے موٹر ایبل بنایا جائیگا، میئر کراچی

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) میئر کراچی بیر سٹر مرتضی وہاب نے کہا ہے کہ جن سڑکوں پر برساتی پانی جمع ہونے سے گڑھے پڑ گئے ہیں انہیں فوری بھرا جائے گا اور پہلے مرحلے میں سڑکوں کو موٹر ایبل بنایا جائےگاعلاقوں کی اندرونی سڑکیں اور گلیاں متعلقہ ٹاؤنز کی ذمہ داری ہیں اور برساتی پانی کی نکاسی کا عمل بھی ٹاؤنز نے ہی انجام دینا ہے کے ایم سی کی 106 سڑکیں اس وقت کلیئر ہیں جبکہ تمام انڈر پاسز میں بھی ٹریفک رواں دواں ہے محکمہ انجینئرنگ کو ہدایت کی گئی ہے کہ فوری طور پر سڑکوں کی تعمیر و مرمت شروع کرےان خیالات کاا ظہار انہوں نے کے ایم سی ہیڈ آفس میں افسران سے خطاب کرتے ہوئے کیا، میونسپل کمشنر افضل زیدی، ڈائریکٹرل جنرل محکمہ انجینئرنگ اظہر علی شاہ، ڈائریکٹر جنرل پارکس جنید اللہ خان، مشیر مالیات نایاب سعید، تمام اضلاع کے چیف انجینئرز اور دیگر متعلقہ افسران بھی موجود تھے، میئر نے محکمہ انجینئرنگ اور پارکس کی پیش رفت کا جائزہ لیتے ہوئے ہدایت کی کہ تمام ترقیاتی منصوبے 31دسمبر تک مکمل کئے جائیں، انہوں نے کہا کہ سالانہ ترقیاتی پروگرام کے تحت جو ترقیاتی منصوبے نامکمل ہیں ان پر کام کی رفتار کو تیز کیا جائے اور ہرصورت میں وقت مقررہ پر مکمل کئے جائیں۔
اہم خبریں سے مزید