• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

راولپنڈی کے مختلف واقعات میں 4افراد جان کی بازی ہار گئے

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر) راولپنڈی کے مختلف علاقوں میں 4افراد جان کی بازی ہار گئے۔ تھانہ پیرودھائی کے علاقہ میں فائرنگ کرکے ایک شخص کو قتل کر دیا گیا۔ پولیس کے مطابق پیرودھائی اڈے کے قریب نامعلوم ملزموں کی فائرنگ سے 35سالہ عزیزاللہ جاں بحق‘ 22سالہ اختر خان زخمی ہو گیا۔ مقتول کی نعش اور زخمی کو ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ تھانہ صادق آباد کے علاقہ میں ایک مکان کی تیسری منزل سے گرکر 26سالہ شخص جاں بحق ہوگیا۔ پولیس کے مطابق والد نے بتایاکہ باسط نے کچھ عرصہ پہلے چار بچوں کی ماں بیوہ عورت سے شادی کرلی تھی جو اتوار کو پراسرار طور پر گر کر دم توڑ گیا۔ تھانہ صادق آباد کے علاقہ میں بارانی یونیورسٹی کا مالی پانی کی ٹینکی میں ڈوب گیا۔ پولیس کے مطابق 45سالہ رئیس مرگی کا مریض اور منکیالہ روات کا رہنے والا تھا۔ تھانہ صدر بیرونی کے علاقہ داہگل میں نجی آفس کا چوکیدار کمرے میں مردہ پایا گیا۔ پولیس کے مطابق سمیر رات کو جنریٹر چلا کر سویا اور دم گھٹنے سے جاں بحق ہوا۔ لواحقین میت کیلئے مظفر آباد روانہ ہوگئے۔
اسلام آباد سے مزید