• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چین میں موجود قومی ہاکی ٹیم کوچ آلٹمنز کی خدمات سے بھی محروم

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سینئر کھلاڑیوں کے بعد ایشین چیمپئنز ٹرافی کیلئے چین میںموجودقومی ہاکی ٹیم غیر ملکی کوچ رولنٹ آلٹمنزسے بھی محروم ہو گئی ہے۔ ڈچ کوچ نے ٹیم سے راہیں جدا کر کے فیڈریشن کو فیصلے سے آگاہ کردیا ہے ۔ فیڈریشن نے کسی اور غیر ملکی کوچ کی تلاش شروع کردی ہے۔ ذرائع کے مطابق آلٹمنز طویل مدتی معاہدہ چاہتے تھے۔ جبکہ پی ایچ ایف فنڈز کی کمی کے باعث ایونٹ ٹو ایونٹ کنٹریکٹ کرنا چاہتی تھی۔ اس بنا پر سہ فریقی ہاکی سیریز کے دوران ٹیم مینجمنٹ تبدیل کردی گئی۔ شیخ عثمان کی جگہ اولمپئن ذیشان اشرف ہیڈ کوچ اور شیخ عثمان ٹیم منیجر بن گئے ہیں ۔ چین کے خلاف میچ سےقبل ٹیم منیجمنٹ کو تبدیل کیا گیا لیکن منیجمنٹ کی تبدیلی بھی قومی ٹیم کو چین کے ہاتھوں 6-3 کی شکست سےنہ بچاسکی۔ سہ فریقی ٹورنامنٹ میں پاکستان، چین اور جاپان شامل ہیں۔دریں اثنا پاکستان ہاکی ٹیم کےنائب کپتان ابوبکر کو تاحال چین کا ویزا نہیں ملا ہے وہ اس وقت آسٹریلیا میں لیگ ہاکی کھیل رہے ہیں۔ جبکہ ارباز احمد نے مصروفیت کے باعث پاکستان ٹیم کے ساتھ جانے سے انکار کردیا تھا ۔ تین کھلاڑی مرتضیٰ یعقوب، احتشام اسلم اور عبدالرحمن جونیئر یورپ میں لیگ کھیل رہے ہیں۔

اسپورٹس سے مزید