اسلام آباد (رپورٹ:حنیف خالد) وزیراعظم شہباز شریف کی منظوری سے وفاقی وزیر خزانہ و ریونیو محمد اورنگزیب اور چیئرمین ایف بی آر راشد محمود لنگڑیال نے پاکستان کسٹمز سروس بنیادی اسکیل 21کے عہدیدار محمد جنید جلیل خان چیف کلکٹر آف کسٹمز انفورسمنٹ ساؤتھ کراچی کو فوری طور پر ایف بی آر کا نیا ممبر کسٹمز آپریشنز بنا دیا ہے جبکہ چیف کلکٹر آف کسٹمز ایکسپورٹس کراچی عرفان الرحمان خان بنیادی سکیل 21کو نیا ممبر کسٹم آپریشنز کا خالی کیا گیا چیف کلکٹر آف کسٹمز انفورسمنٹ ساؤتھ کراچی کا اضافی چارج سونپ دیا ہے۔ چیئرمین ایف بی آر نے2ستمبر 2024ء کو ٹرانسفر اور ترقیوں کا نوٹیفکیشن نمبر 2309سی ون 2024ء جاری کر دیا ہے جس کی نقول سیکرٹری ریونیو ڈویژن‘ چیئرمین ایف بی آر کے سپیشل اسسٹنٹ‘ ایف بی آر کے تمام ممبرز صاحبان‘ ایف بی آر کے تمام ڈائریکٹرز جنرل‘ چیف کلکٹرز‘ چیف کمشنرز ‘ اے جی پی آر کو بھی پیر کی شام بھجوا دی گئی ہیں۔