ملتان(سٹاف رپورٹر ) آئی جی جیل خانہ جات پنجاب میاں فاروق نذیر نے سنٹرل جیل کا دورہ کیا گیا دورہ کے دوران آئی جی جیل خانہ جات نے جیل فیکٹری میں نئی صنعت متعارف کرانے کے لیے واشنگ پوڈر اور واش روم کلینر کے حوالے سے تیاری کے متعلق سپریٹنڈنٹ جیل اور کیمیکل انجینئر آصف علی نے بریفنگ دی ،اس موقع پر آئی جی جیل خانہ جات نے کہا کہ سپریٹنڈنٹ جیل اور ڈپٹی سپریٹنڈنٹ ڈیولپمنٹ ملتان ایک جیسے آرٹیکل کی تیاری کے لیے کسی بھی ورکنگ سیٹ اپ کا دورہ کریں اور نئے ٹریڈرز کا کام شروع کرنے کے لیے حتمی رپورٹ دیں، میاں فاروق نذیر نے مزید کہا کہ بارکوں میں لائبریری کو فعال کیا جائے رہائشی کالونی اور سڑکوں کی دیکھ بھال کی جائے اور ڈینگی پر قابو پانے کے لیے فوری اقدامات کیے جائیں ۔