ملتان (سٹاف رپورٹر)چیئرپرسن سی ایم ڈائریکٹوریٹ کمپلینٹ سیل بریگیڈئیر (ر) بابر علاؤالدین دو روزہ دورے پہ ملتان پہنچ گئے ۔ انہوں نے کمشنر ملتان ڈویژن مریم خان سے ملاقات کی اور ملتان میں جاری ترقیاتی منصوبوں ، حکومت پنجاب کے اقدامات پر پراگریس بارے بریفنگ لی، کمشنر ملتان نے کہا کہ عوام کو مہنگائی سے بچانے کیلئے کسانوں کی براہ راست منڈیوں تک رسائی دی گئی ہے۔ آٹا، گھی، ٹماٹر اور دالوں سمیت 7 اشیاء ضروریہ کی قیمتوں کی مانیٹرنگ جاری ہے ۔دریں اثنا چیئرپرسن چیف منسٹر ڈائریکٹوریٹ آف سی ایم کمپلینٹ سیل نے سی پی او کمپلیکس کا دورہ کیا سی پی او ملتان صادق علی ڈوگر نے چیئرپرسن وزیراعلی ڈائریکٹوریٹ کو پولیس کی جانب سے کیے جانے والے اقدامات سے متعلق بریفنگ دی، سی پی او ملتان نے ملتان میں حالیہ دنوں میں مکمل کیے جانے والے پروجیکٹس کے بارے میں بھی بتایا اور وزٹ کروایا ۔بریگیڈیئر(ر) بابر علاؤالدین نے تمام اقدامات کا تفصیلی جائزہ لیتے ہوئے سی پی او ملتان صادق علی ڈوگر اور ان کی ٹیم کی کارکردگی کو سراہا ۔