پشاور (نیوز رپورٹر )انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج محمد اقبال خان نے بھتہ خوری کے مقدمے میں نامزد ملزم کی عبوری ضمانت کی درخواست خارج کردی جس کے پولیس نے ملزم کو کمرہ عدالت سے حراست میں لیا ۔گزشتہ روز عدالت نے ملزم معیز علی کی عبوری ضمانت درخواست پر سماعت شروع کی تو اس دوران عدالت کو بتایا گیا کہ ملزم راولپنڈی کا رہائشی ہے جس نے پشاور کے کاروباری شخص سے فون پر بھتہ طلب کیا اور اس مقصد کے لیے افغان سم استعمال کیا تھا اور وہ اپنے آپ کو کالعدم تنظیم تحریک طالبان کا کمانڈر ظاہر کرتا تھا جس کے بعد مدعی مقدمہ عطاء اللہ نے ملزم کو مقدمے نامزد کیا مقدمے میں نامزد ہونے کے بعد ملزم نے عبوری ضمانت کی درخواست دی ۔ عدالت نے سماعت کے بعد عبوری ضمانت کی درخواست خارج کردی جس پر پولیس نے ملزم کو گرفتار کر لیا۔