• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مبینہ پولیس مقابلے، 2 ملزمان ہلاک، ایک گرفتار، اسلحہ، موٹر سائیکل برآمد

کراچی(اسٹاف رپورٹر)میمن گوٹھ پولیس نے مبینہ مقابلے میں 2ملزمان کو ہلاک کردیا ، پولیس کے مطابق نیشنل ہائی وے لنک روڈ کے قریب دو ملزمان موٹر سائیکل پر سوار شہری سے ڈکیتی کی واردات کر رہے تھے، ملزمان نے پولیس کو دیکھتے ہی فائرنگ شروع کردی،دو طرفہ فائرنگ کے نتیجے میں دونوں ملزمان شدید زخمی ہوگئے جو اسپتال منتقل کرتے ہوئے راستے میں ہلاک ہوگئے ، ملزمان کے قبضے سے ایک 30بور ، ایک 9mm پستول،گولیاں اور ایک موٹرسائیکل برآمد کرلی گئی ہے ، ایک ملزم کی شناخت پرویز کے نام سے ہوئی جبکہ دوسرے ملزم کی فوری طور پر شناخت نہیں ہوسکی ہے۔علاوہ ازیںلیاقت آباد تھانے کی حدود اسٹوڈنٹ کرکٹ گراؤنڈ کے قریب اسلحہ کے زور پر لوٹ مار کر نے والے ملزمان کو پولیس نے گرفتار کرنے کی کوشش کی تو ملزمان نے پولیس پر فائرنگ شروع کردی ،پولیس کی جوابی فائرنگ میں ملزم نوید احمد زخمی ہوگیا جسے گرفتار کرکے اسلحہ،گولیاں ،موٹر سائیکل اور موبائل فون قبضے میں لے لیا،جبکہ اسکا ساتھی موقع سے فرار ہوگیا ۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید