• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جیو کے اشتراک سے The White Plague کی لاہور میں آج سے نمائش

لاہور (شوبز رپورٹر)جیو اور بودھی ورکس کے اشتراک سے ڈرامہ (The White Plague) 4سے 8ستمبر تک الحمرا ہال لاہور میں پیش کیا جائے گا۔ ڈرامے کی ہدایتکارہ مہر جعفری نے ڈرامے کی کاسٹ اور الحمرا آرٹس کونسل کے چیئرمین رضی احمد کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ یہ ڈرامہ 1937 میں چیک ری پبلک کی ایک ڈرامہ نگار نے لکھا تھا جس میں جنگ اور قحط کے دِنوں میں امن کی خواہش کا اظہار کیا گیا ہے۔ یہ ڈرامہ انسانیت کیخلاف وائرس اور جنگی جارحیت مسلط کرنے والی قوموں پر طنز ہے، مگر یہ آج کے حالات سے بھی بہت زیادہ مطابقت رکھتا ہے۔ ڈرامے کی کاسٹ میں شامل اداکار فواد خان کا کہنا تھا کہ ہم عوام کی سپورٹ سے آرٹسٹ بنے ہیں، یہ ڈرامہ بہت کچھ سوچنے سمجھنے اور ہنسنے، مسکرانے پر مجبور کردیتا ہے۔ ڈرامے کے دیگر فنکاروں کا کہنا تھا کہ موجودہ حالات اور اسرائیل کے جنگی جنون کے پیش نظر اس ڈرامے کی اہمیت دو چند ہو گئی ہے۔ تھیٹر پلے کی کاسٹ میں فواد خان، سعد ضمیر، کاشف حسین،صمہان غازی، منال صدیقی، صفیہ بالاشائی، دانش ارشاداور بلال احمد اہم کرداروں میں شامل ہیں۔

ملک بھر سے سے مزید