• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

IMF سے مذاکرات صرف بیرونی فنانسنگ گیپ پورا کرنے پر ہورہے ہیں، وزارت خزانہ

اسلام آباد (ایجنسیاں)ترجمان وزارت خزانہ نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف سے مذاکرات اب صرف بیرونی فنانسنگ گیپ کو پورا کرنے پر ہورہے ہیں اور پنجاب حکومت کی بجلی کے بلوں پر سبسڈی سے اب کوئی مسئلہ نہیں ہےجبکہ وفاقی وزیر پٹرولیم مصدق ملک کا کہنا ہے کہ اگلے موسم سرما میں گیس کی قیمت میں اضافہ نہیں ہوگا‘ پیشگی بتا رہا ہوں گیس کی قیمت میں اضافہ نہیں ہوگا‘قوی امید ہے کہ اسپاٹ ایل این جی کارگوز خریدنے کی ضرورت نہیں ہوگی‘ ایران پاکستان گیس پائپ لائن پر 18ارب ڈالرجرمانے کی بات درست نہیں ہے‘اس معاملے پر عالمی پابندیوں کے عوامل بھی ہیں‘اس حوالے سے ان کیمرا بریفنگ دینے کیلئے تیار ہوں‘ریکوڈک پر قوم کو جلد اچھی خبر ملے گی ۔ تفصیلات کے مطابق ایک انٹرویو میں ترجمان وزارت خزانہ نے بتایا کہ دوست ممالک سے روول اوور کے متعلق آئی ایم ایف مطمئن ہے جبکہ پنجاب حکومت کی بجلی کے بلوں پر سبسڈی سے اب کوئی مسئلہ نہیں ہے‘یو اے ای بینک اور ایک گلوبل بینک سے کمرشل قرض پر بات چیت جاری ہے، کمرشل بینکوں سے بات چیت حتمی مرحلے میں ہے اور امید ہے جلد مثبت نتیجہ سامنے آئے گا۔ ترجمان نے بتایا کہ پوری کوشش ہے کمرشل بینکوں سے کمٹمنٹ جلد حاصل کرلیں‘ایف بی آر کی طرف سے ٹیکس وصولیوں پر آئی ایم ایف سے کوئی بات نہیں ہو رہی، وزارت خزانہ اور ایف بی آر ٹیکس وصولیوں کو بہتر بنانے پر بات کر رہے ہیں۔

اہم خبریں سے مزید