• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بیورو کریسی تقرر و تبادلے؛ قاضی جواد احمد کی خدمات پاکستان کرکٹ بورڈ کے سپرد

اسلام آ باد ( رانا غلام قادر )وفاقی بیور کریسی میں تقرر و تبادلے ، اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے نوٹیفیکیشنز جاری کر دیے ۔ قاضی جواد احمد کی خدمات پاکستان کرکٹ بورڈ کے سپرد، شاہد اقبال قانون ، سلیمان یوسفی خزانہ ، اقصٰی لیاقت تخفیفِ غربت، شفقت عباس اقتصادی امور ، محمد صفدر ڈپٹی سیکرٹری دفاع تعینات ،سول انجینئرنگ ڈیپارٹمنٹ، پاکستان ریلویز کے گریڈ 19کے افسر قاضی جواد احمد کی خدمات 2 سال کیلئے ڈیپوٹیشن پر پاکستان کرکٹ بورڈ کے سپرد کی گئی ہیں ،ڈپٹی سیکریٹری شاہد اقبال کا نیشنل سیکیورٹی ڈویژن سے قانون و انصاف ڈویژن، ڈپٹی سیکریٹری محمد سلیمان یوسفی کا قانون و انصاف ڈویژن سے خزانہ ڈویژن، ڈپٹی سیکریٹری اقصٰی لیاقت کا وزارتِ موسمیاتی تبدیلی سے وزارتِ تخفیفِ غربت، ڈپٹی سیکریٹری شفقت عباس کا پاور ڈویژن سے اقتصادی امور ڈویژن اور ڈپٹی سیکریٹری محمد صفدر کا خزانہ ڈویژن (ملٹری فنانس وِنگ) سے دفاع ڈویژن تبادلہ کیا گیا۔
اہم خبریں سے مزید