• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈاکٹر عاصم حسین کیخلاف 17 ارب کرپشن کیس نیب سے ایف آئی اے کراچی منتقل

کراچی (افضل ندیم ڈوگر) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر ڈاکٹر عاصم حسین اور دیگر کے خلاف 17ارب روپے سے زائد کی کرپشن کا کیس قومی احتساب بیورو سے وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے کراچی کو منتقل کردیا گیا ہے لگ بھگ ایک دہائی قبل کے اس میگا کرپشن کیس کی ازسرنو تحقیقات ایک انسپکٹر یا اس سے نچلے عہدے کا کوئی افسر کریگا۔ ایک آئی اے ذرائع کے مطابق احتساب عدالت میں کئی سال سماعت کے بعد رواں سال فروری میں یہ کیس چیئرمین نیب کو واپس کردیا گیا تھا جسے گذشتہ ہفتے ایف آئی اے کے حوالے کیا گیا اور اب FIA کراچی نے اس سلسلے میں ایک انکوائری رجسٹرڈ کی ہے۔
اہم خبریں سے مزید