• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

روڈ کٹنگ چارجز، راولپنڈی کنٹونمنٹ نے واسا سے 21ملین مانگ لئے

اسلام آباد (ساجد چوہدری ، اپنے نامہ نگار سے) راولپنڈی کنٹونمنٹ بورڈ نے واسا سے پانی کی مین لائنوں کی تنصیب کیلئے روڈ کٹنگ چارجز کی مد میں 21 ملین روپے مانگ لئے۔ واسا راولپنڈی نے چہان ڈیم پراجیکٹ سے راولپنڈی کو پانی کی فراہمی کیلئے کینٹ ایریاز سے مین لائنوں کو گزارنے کیلئے روڈ کٹنگ کیلئے راولپنڈی کنٹونمنٹ بورڈ سے این او سی ڈیمانڈ کیا تھا ۔ ذرائع کے مطابق مجموعی طور پر چکری روڈ اور مصریال روڈ وغیرہ کی سڑکیں 22ہزار آر ایف ٹی روڈ کٹنگ میں آئیں گی ، فی سکوائر فٹ روڈ چارجز سات سو روپے مقرر کئے گئے ہیں۔ یہ رقم ایک کروڑ پچاس لاکھ روپے بنتی ہے جبکہ ساڑھے سترہ فیصد ڈیپارٹمنٹ چارجز ہیں جو 27لاکھ روپےبنتے ہیں ، رینٹ کی رقم (ایک سال کی) 15لاکھ 84ہزار روپے ہے ۔ مجموعی رقم ایک کروڑ 96لاکھ 79ہزار روپے ہو گی جس پر ساڑھے سات فیصد انکم ٹیکس ہو گا۔
اسلام آباد سے مزید