اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار) ورلڈ مینارٹی الائنس کے کنونیئر سابق وفاقی وزیر جے سالک نے سی ڈی اے پرائیوٹائز پالیسی کے خلاف وزیراعظم کو خط لکھ دیا جس میں کہا گیا ہے کہ سی ڈی اے کے باقی تمام شعبوں میں سے صرف سینی ٹیشن کے شعبے کا پرائیوٹائز کرناامتیازی سلوک ہے، سینیٹری ورکرز کی پرائیویٹائزیشن کے عمل کو روکا جائے اور تمام سرکاری مراعات مہیا کی جائیں۔انہوں نے خط میں کہا کہ عید الاضحٰی پر ہر سینیٹری ورکر کے لئے دس دس ہزار روپے اضافی بونس کا بھی اعلان کیا گیا تھا لیکن تاحال تقریباً ایک ہزار ورکرز اس بونس سے محروم ہیں۔