• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

6 ستمبر کی عام تعطیل سے متعلق سوشل میڈیا پر وائرل نوٹیفکیشن جعلی نکلا

---فائل فوٹو
---فائل فوٹو 

وفاقی حکومت نے کل 6 ستمبر 2024ء بروز جمعہ یومِ دفاع کے موقع پر عام تعطیل کی تردید کر دی۔

یاد رہے کہ ہر سال 6 ستمبر کا دن پاکستان میں قومی یومِ دفاع کے طور خوب جوش و خروش سے منایا جاتا ہے۔

گزشتہ روز سے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر 6 سمتبر کے روز عام تعطیل سے متعلق افواہیں زیرِ گردش تھیں۔

وزارتِ اطلاعات کی جانب سے سوشل میڈیا پر 6 ستمبر سے متعلق وائرل جعلی نوٹیفکیشن کے حوالے سے اعلان کیا گیا ہے۔

وزارتِ اطلاعات کے مطابق 6 ستمبر کو یومِ دفاع کے موقع پر عام تعطیل کے حوالے سے سوشل میڈیا پر زیرِ گردش نوٹیفکیشن جعلی ہے۔

وزارتِ اطلاعات کی جانب سے عام تعطیل کی تردید کے بعد سے چھٹی کے خواہش مند افراد اور طالبِ علموں کی امیدوں پر پانی پھر گیا ہے۔

یومِ دفاع کا پسِ منظر 

6 ستمبر یومِ دفاع کو شہداء کا دن بھی کہا جاتا ہے، یہ 1965ء میں پاک بھارت کے درمیان ہونے والی جنگ کی یاد میں منایا جاتا ہے۔

اس دن بھارتی افواج نے بین الاقوامی سرحد عبور کر کے پاکستان پر حملہ کیا تھا اور منہ کی کھائی تھی۔

پاکستان کی مسلح افواج نے بھارتی حملے کے جواب میں ہمت اور عزم کے ساتھ اسے ناکام بنا کر بھارتی فوجیوں کو دھول چٹائی تھی۔

قومی خبریں سے مزید