اسلام آباد (اے پی پی)دفتر خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرہ بلوچ نے کہا ہے کہ وزیراعظم محمد شہباز شریف کی اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے آئندہ اجلاس میں شرکت متوقع ہے، پاکستان ہر سال کی طرح اس سال بھی مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم سمیت دیگر معاملات کو اجاگر کریگا۔ گزشتہ روزیہاں پریس بریفنگ میں انہوں نے بنگلہ دیش کے چیف ایڈوائزر محمد یونس کے بیان پررد عمل میں کہا کہ پاکستان ہمیشہ بنگلہ دیش کے ساتھ مضبوط اور کثیر جہتی تعلقات کا خواہاں رہا ہے۔