کراچی ( اسٹاف رپورٹر) میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ یوم دفاع پاکستان تاریخ کا اہم باب ہے،6 ستمبر کے شہدا کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی،پاکستان کی ترقی، خوشحالی اور امن کے لیے ہر شخص کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا،شہر اور ملک کی ترقی کے لیے ہر قسم کی قربانی دیں گے، ہاکی ہمارا قومی کھیل ہے اس کی سرپرستی ضروری ہے، خواتین کی مختلف کھیلوں میں شمولیت خوش آئند ہے،20 ایکڑ رقبے پر کھیلوں کے لئے کمپلیکس بنا رہے ہیں جسے اولمپکس میں گولڈ میڈل جیتنے والے پاکستانی ایتھلیٹ ارشد ندیم کے نام سے منسوب کیا جائے گا، ان خیالات کا اظہار انہوں نے یوم دفاع پاکستان کے موقع پر بلدیہ عظمیٰ کراچی کے صدر دفتر میں پرچم کشائی کی تقریب اور اولمپیئن اصلاح الدین ہاکی اکیڈمی میں کمشنر کراچی کے تحت منعقد گرلز ہاکی ایونٹ اور آرٹ مقابلے میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کے موقع پر کیا۔