• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کمشنر پشاور سے انڈونیشیا کے وفد کی ملاقات‘ پارک کے قیام کی پیشکش

پشاور(جنگ نیوز) کمشنر پشاور ڈویژن ریاض خان محسود سے گزشتہ روز ان کے دفتر میں انڈونیشیا کے فیری جنیگوان مرڈینسیاہ، سربراہ برائے چانسلر/ سیاسی امورکے سربراہ نے اپنے وفد کے ہمراہ ملاقات کی ملاقات میں وفد نے حکومت انڈونیشیا کی جانب سے پشاور کے عوام کی تفریح کے لیے پارک کے قیام کی پیشکش کی اس کے علاوہ وفد نے پشاور شہر کے خیبر بازار جس کو 50 سال قبل 1974 ءمیں وزیراعظم ذوالفقار علی بھٹو نے انڈونیشین صدر سویئکارنو کے نام سے منسوب کیا تھا کی تزئین و آرائش اور تاریخی حیثیت کی بحالی کی بھی پیشکش کی کمشنر نے غیر ملکی وفد کی جانب سے پشاور کے عوام کے لیے تفریحی پارک بنانے اور خیبر بازار سویئکارنو چوک کی تزئین و آرائش کے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہوئے خوشی اور مسرت کا اظہار کیا اور ان کا شکریہ ادا کیا کمشنر پشاور ڈویژن کی ہدایات کی روشنی میں پراجیکٹ انجنیئر پشاور اپ لفٹ پروگرام کے ہمراہ وفد کو پارک بنانے کے لیے پشاور کے مختلف مقامات اور خیبر بازار کا دورہِ کرایا گیا اور ابتدائی ہوم ورک پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
پشاور سے مزید