کوئٹہ ( اسٹاف رپورٹر) کمشنر کوئٹہ / ایڈمنسٹریٹر کوئٹہ محمد حمزہ شفقات کی ہدایت پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو وقار کاکڑ کی سربراہی میں میٹروپولیٹن کے ٹیکسیشن آفیسر رمضان شاہ ‘ مجسٹریٹ نےضلعی انتظامیہ کے ہمراہ میٹروپولیٹن کے 85 لاکھ کے ٹیکس نادہندگان کے خلاف فائر بریگیڈ پلازہ میں کارروائی کرتے ہوئے 40 سے زائد دکانوں کو سیل کر دیا جبکہ کار سرکار میں مداخلت کرنے پر متعدد افراد کو حراست میں لے کر سٹی تھانے منتقل کر دیا ۔