• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تعیناتی کالعدم، لاہور ہائیکورٹ کا چیئرمین نادرا لیفٹیننٹ جنرل منیر افسر کو ہٹانے کا حکم

لاہور (نمائندہ جنگ) لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس عاصم حفیظ نےچیئر مین نادرا کی تعیناتی کالعدم قرار دیتے ہوئےلیفٹنینٹ جنرل منیر افسرکو ہٹانے کا حکم دیدیا،عدالت نے چیئرمین نادرا کی تقرری کے خلاف درخواست کو منظور کرتے ہوئے فیصلہ سنادیا،شہری اشبا کامران نے مؤقف اختیار کیا کہ نگران حکومت نے نادرا قانون میں ترامیم کرکے حاضر سروس آرمی افسر کو تقرر کرنے کی منظوری دی، نگران حکومت مستقل پالیسی معاملات میں مداخلت نہیں کر سکتی، استدعا ہے کہ عدالت نادرا ترمیمی رولز کو کالعدم قرار دے اور حاضر سروس فوجی افسر کی بطور چیئرمین نادرا تقرری کالعدم قرار دے۔
اہم خبریں سے مزید