پشاور (آئی این پی)9مئی کے واقعات کی تحقیقات کیلئے خیبرپختونخواحکومت کی جانب سے چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ کو دوبارہ خط لکھ دیا گیا جس میں مطالبہ کیا گیا ہے جوڈیشنل کمیشن تشکیل دیا جائے ۔خیبرپختونخوا حکومت نے جسٹس اشتیاق ابراہیم کو محکمہ داخلہ کے ذریعے کمیشن ٹریبونل کمیٹی آف انکوائری مغربی پاکستان ٹریبونل آف انکوائری آرڈیننس 1969کے تحت خط لکھا ہے،خط میں استدعا کی گئی ہے کہ 9مئی کی تحقیقات کیلئے جوڈیشنل کمیشن تشکیل دیا جائے۔پشاور کے ہائیکورٹ حاضر یا ریٹائرڈ جج کو کمیشن کا سربراہ مقرر کیا جائے۔