محمد اسلام فدا
گھر سے نکلو پودا لگاؤ
کر کے اچھا کام دکھاؤ
صدقہ بن کے کام یہ آئیں
آؤ مل کر نیکی کمائیں
پودوں کو پیڑ بناؤ
ساری گرمی دور بھگاو ء
برسوں تک اک پیڑ چلے گا
تم کو ان سے سایہ ملے گا
ان پر ہیں آباد پرندے
رہتے ہیں سب شاد پرندے
مجھ کو بھائی ان کی ادا یہ
دیتے ہیں پھل پھول دوا یہ
تازہ تازہ ان کی ہوا ہے
اس میں سب کا خوب بھلا ہے
میرے بچوں تم کو خبر ہے
ہر موسم پر ان کا اثر ہے
خلقت کو آرام نہیں ہے
کوئی ٹھنڈی شام نہیں ہے
مشکل میں اب کتنا وطن ہے
سبزے سے خالی چمن ہے