مظفر آباد (آئی این پی )وادی نیلم میں 9 سال قبل لاپتہ ہونے والے 3کوہ پیمائوں کی لاشیں مل گئیں۔آزاد کشمیر کی تاریخ کا سب سے بڑا سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن کامیاب ہوگیا، وادی نیلم میں 9 سال قبل لاپتہ ہونے والے 3کوہ پیمائوں کی لاشوں کو چار رکنی ریسکیو ٹیم نے سر والی بیس کیمپ ون سے ریکور کر کے ہسپتال منتقل کردیا۔ سروالی پیک کو 2015 میں کراچی سے تعلق رکھنے والے 3 کوہ پیمائوں نے سر کرنے کی کوشش کی تھی، 31 اگست 2015 کوتینوں کوہ پیماں کا بیس کیمپ سے رابطہ منقطع ہو گیا تھا۔ گزشتہ ماہ 9 سال بعد ان لاشوں کا سراغ لگایا گیا، لاپتہ ہونے والے کوہ پیمائوں کی شناخت عمران جنیدی، عثمان خالد اور خرم شہزاد کے ناموں سے ہوئی ہے۔