کوئٹہ(این این آئی)پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے ضلع قلات میں6اور7 ستمبر کی رات آپریشن کیا موٴثر انداز میں کارروائی کے دوران2دہشت گرد مارے گئے۔ ترجمان کے مطابق دہشتگردوں سے اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکا خیز مواد برآمد ہوا۔ ترجمان پاک فوج کے مطابق ہلاک دہشتگرد سکیورٹی فورسز کیخلاف متعدد کارروائیوں میں ملوث تھے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے میں کلیئرنس آپریشن جاری ہے، سکیورٹی فورسز بلوچستان کے امن و استحکام اور ترقی کیلئے پرعزم ہیں۔