کراچی(اسٹاف رپورٹر) چین میں کھیلی جانے والی ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی میں پاکستانی ٹیم اپنی مہم کا آغاز ملائشیا کے خلاف کامیابی سے کرنے میں ناکام رہی، جبکہ بھارت نے میزبان چین کو 3-0 سے ناکامی سے دوچار کیا، چین کے شہر ہولینبیور میں اتوار کوپاکستان اور ملائشیا کے مابین کھیلا گیا میچ 2-2 گول سے برابر رہا۔پاکستان کا پہلا گول 24 ویں منٹ پر سفیان خان نے پنالٹی کارنر جبکہ دوسرا فیلڈ گول 32ویں منٹ میں زکریا حیات نے کیا۔ دوگول کے خسارے کے بعد ملائشیا نے 38ویں منٹ میں فیضل ساری اور 56ویں منٹ میں ایمان کے گولز کی بدولت میچ برابر کردیا ۔ پلیئر آف دی میچ قومی کپتان عماد بٹ قرار پائے۔