کراچی (اسٹاف رپورٹر) انگلش کرکٹر معین علی نے انٹرنیشنل کرکٹ سے کنارہ کشی اختیار کر لی۔ انہیں آسٹریلیا کے خلاف وائٹ بال سیریز کے لیے زیر غور نہیں لایا گیا۔ انہوں نے کہا ہے کہ 37 سال کا ہو چکا ہوں، انگلینڈ کیلئے بہت کرکٹ کھیل لی ہے، اب یہ وقت نئی نسل کا ہے، میں نے محسوس کیا کہ یہ مناسب وقت ہے۔ انگلینڈ کی نمائندگی پر ہمیشہ فخر رہا ہے۔ واضح رہے کہ معین علی نے 68 ٹیسٹ، 138 ون ڈے اور 92 ٹی ٹوئنٹی میچز میں انگلینڈ کی نمائندگی کی۔