• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صوبائی حکومت کراچی دشمنی ترک، اختیارات کی منتقلی کیلئے تیار نہیں، منعم ظفر

کراچی( اسٹاف ر پو ر ٹر )امیرجماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان نے یونیورسٹی روڈ پر کراچی انفرااسٹرکچر کی خراب ترین صورتحال،ریڈ لائن منصوبہ ودیگر شہری مسائل کے حوالے سے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ صوبائی حکومت کراچی دشمنی ترک کرنے اور اختیارات منتقل کرنے کے لیے تیار نہیں ، کراچی کے ساڑھے تین کروڑ عوام کو صرف ریڈ لائن منصوبہ نہیں، اورنج لائن ٹرین اور ماس ٹرانزٹ منصوبے بھی چا ہئیں ، پیپلزپارٹی کی صوبائی حکومت گزشتہ 16سال سے کراچی کے عوام کو دھوکا دے رہی ہے،بی آرٹی ریڈ لائن کے نام پر یونیورسٹی روڈ کو کھود کر چھوڑدیاگیا، شہر کے بڑے تعلیمی ادارے اوربڑے اسپتال اسی شاہراہ پر موجود ہیں، ریڈ لائن منصوبہ شہریوں کے لیے وبال جان بن چکا ہے،سندھ حکومت ایک جانب اختیارات نچلی سطح تک منتقل کرنے کی بات کرتی ہے دوسری جانب کراچی کے اداروں پر قبضہ کیا جارہاہے، کچرااٹھانے کا اختیار بھی سندھ حکومت نے اپنے پاس رکھا ہوا ہے، جماعت اسلامی کی حق دو کراچی مہم جاری ہے، ہم ہر صورت میں آئین کے آرٹیکل 14-Aکے تحت اختیارات منتقل کروائیں گے اور عوام کو ان کا حق دلوائیں گے،صوبائی حکومت سڑکوں کی تعمیر اورمرمت کے نام پر غیر معیاری کام کرواکے عوام کو دھوکا دے رہی ہے، اربوں روپے کی بیرونی فنڈنگ پر کرپشن کا بازار گرم کیا ہوا ہے۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید