• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پولیو خاتمے کیلئے تعاون کرنے والوں کے شکر گزار ہیں، وزیراعظم

اسلام آ باد ( نیوز رپورٹر)وزیراعظم شہباز شریف نے ملک سے پولیو کے مکمل خاتمے کیلئے خصوصی پولیو مہم کا آغاز کر دیا،وزیرِ اعظم نے اتوار کےروزملک بھر کے 115 اضلاع میں پولیو مہم کا آغاز کر دیا جس میں پانچ سال سے کم عمر 3کروڑ بچوں کو اس موذی مرض سے بچاؤ کی ویکسین دی جائے گی۔ 9 سے 15ستمبر تک اس خصوصی مہم کے تحت 2لاکھ 86 ہزار پولیو ورکرز گھر گھر جا کر بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائیں گے۔ وزیر اعظم نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان سے پولیو جیسے موذی مرض کے خاتمے کیلئے حکومت کے ساتھ تعاون کرنے والے شراکت داروں اور دوست بین الاقوامی اداروں کے شکرگزار ہیں، پر امید ہوں کہ وفاقی حکومت صوبائی حکومتوں اور شراکت داروں کے ساتھ مل کر پولیو کے ملک سے مکمل خاتمے میں کامیاب ہو جائے گی،انشاء اللہ پولیو کے پاکستان سے مکمل خاتمے کیلئے ہماری کوششیں ضرور رنگ لائیں گی، انہوں نے کہا کہ والدین سے گزارش ہے کہ اپنے پانچ سال سے کم عمر بچوں کو تمام عمر کی معذوری سے بچانے کیلئے پولیو ویکسین کے قطرے ضرور پلوائیں،اپنے بچوں کے محفوظ مستقبل کیلئے انسداد پولیو کی ٹیموں سے بھرپور تعاون کریں ۔
اہم خبریں سے مزید