• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوئٹہ سے اندرون ملک کے لیے ٹرین سروس 14 روز بعد بھی بحال نہ ہوسکی

کوئٹہ (نمائندہ جنگ)کوئٹہ سے اندرون ملک کے لیے ٹرین سروس 14روز سے بند ہے، ٹرین سروس دوزان پل گرنے کے باعث معطل ہے۔ ریلوے حکام کے مطابق سبی سے ہرنائی کے لیے ٹرین سروس 23جولائی سے بند ہے، ہرنائی میں ریلوے ٹریک کی مرمت ڈیڈھ ماہ میں بھی نہیں ہوسکی۔کوئٹہ تفتان ریلوے سیکشن بھی 15روز سے بند ہے، اسی طرح چاغی میں بہہ جانے والی ریلوے لائن کی مرمت بھی نہیں ہوسکی۔کوئٹہ چمن ٹرین سروس بند ہوئے 10روز ہوگئے ہیں، شیلا باغ سرنگ کی مرمت میں مزید 15روز لگ سکتے ہیں۔ریلوے حکام کے مطابق صوبے میں ٹرینوں کی بندش سے ریلوے کو روزانہ 15لاکھ روپے کا نقصان ہورہا ہے۔
اہم خبریں سے مزید