کراچی(نیوزڈیسک)سابق امریکی نائب صدر ڈک چینی نے ڈیموکریٹ صدارتی امیدوار کملا ہیرس کی حمایت کا اعلان کر دیا۔ری پبلکن رہنما ڈک چینی نے ٹرمپ کو امریکا کے لیے سب سے بڑا خطرہ قرار دے دیا۔اس حوالے سے ڈیموکریٹس کا کہنا ہے کہ کملا ہیرس کو فخر ہے کہ اُنہیں سابق امریکی نائب صدر ڈک چینی کی حمایت حاصل ہو گئی۔دوسری جانب ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ ڈک چینی وہ غیر متعلقہ ری پبلکن ہیں جو نہ ختم ہونے والی بے ہودہ جنگوں کا بادشاہ تھے۔واضح رہے کہ ڈک چینی سابق صدر جارج بش کے دور میں 2001ء سے 2009ء تک امریکا کے نائب صدر رہ چُکے ہیں۔