راولپنڈی (اپنے رپورٹر سے) سولہ مریضوں کے اضافے کے ساتھ راولپنڈی میں ڈینگی کےکنفرم مریضوں کی تعداد 159ہو گئی ہے۔ 37مریض ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔ ڈینگی ایس او پیز کی خلاف ورزی پر اب تک2ہزار567 افراد کے خلاف ایف آئی آر درج کرا دی گئی ہیں۔ 1987کے چالان،714 کمرشل بلڈنگ سربمہر کی گئی ہیں جبکہ ایک کروڑ 10لاکھ 70 ہزار پانچ سو روپے جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔ شہریوں نے اس امر پر احتجاج کیا ہے کہ ایف آئی آر اور جرمانے کئے جا رہے ہیں جبکہ ڈینگی اور ملیریا مچھروں کے انسداد کیلئے سپرے کیوں نہیں کروایا جا رہا۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ جن علاقوں میں سپرے نہ کرایا گیا ہو ان علاقوں میں ایف آئی آرز اور جرمانوں کا سلسلہ بند کیا جائے۔